کبھی آپ سوچتے تو ہوں گے، کہ یہ دبئی کے پاس اچانک اتنا پیسہ کہاں سے آ گیا؟ 3 دہائی پہلے مچھلی کھا کر گزارا کرنے والے، کھجور کے پتوں کے جھونپڑے بنا کر رہنے والے دیکھتے ہی دیکھتے امیر ترین، اور جدید ترین شہر بسا بیٹھے۔
آپ کے دماغ میں تیل کی کرامات آتی ہوں گی۔ لیکن تیل تو ایران کے پاس بھی دبئی سے زیادہ ہے۔ وینزویلا تو سعودیہ کے مقابل آتا ہے۔ دبئی سے زیادہ اس کی اپنی ہی اتحادی ریاست ابوظہبی کے پاس دبئی سے کئی گنا زیادہ تیل ہے۔ لیکن دبئی امیر ہونے کے علاوہ ان سب سے زیادہ شاندار اور جدید ہے۔ دبئی کی خاص باتیں۔
تیس سال پہلے تک دبئی بس ایک ریگستان ہی تھا۔ اور ان سب چیزوں سے محروم تھا۔
آپ کے دماغ میں تیل کی کرامات آتی ہوں گی۔ لیکن تیل تو ایران کے پاس بھی دبئی سے زیادہ ہے۔ وینزویلا تو سعودیہ کے مقابل آتا ہے۔ دبئی سے زیادہ اس کی اپنی ہی اتحادی ریاست ابوظہبی کے پاس دبئی سے کئی گنا زیادہ تیل ہے۔ لیکن دبئی امیر ہونے کے علاوہ ان سب سے زیادہ شاندار اور جدید ہے۔ دبئی کی خاص باتیں۔
- Global Destination
- Global Hub
- 3rd most Travelled city of the world.
- OWN Food
- Own water
- Own Minerals
- Own Gold
His Highness Sheikh Muhammed Bin Rashid Almaktoum.
یہ دبئی کے حکمران ہیں۔
- Ruler of Dubai
- Prime Minister of UAE
- Visionary Leader
اس کے بعد اس حکمران نے اپنی اکانومی کا ڈھانچہ ہی یکسر تبدیل کر دیا۔
شیخ محمد باضابطہ حکمرانی میں تو 2006 میں آئے۔ لیکن ریاست کے معاملات میں ان کے مشورے 1995 کے بعد سے شامل ہونا شروع ہو گئے۔ انہوں نے آئل بیس اکانومی کو سیاحت بیس اکانومی بنا دیا۔ اسی آئل بیس اکانومی کو فائننشل ہب بیس اکانومی بنا دیا۔ اور یہی بنیاد بنی، دبئی کے اتنا شاندار شہر بننے کی۔
شیخ محمد کو ایک بیماری ہے۔ وہ بیماری ہے اوسط حیثیت الرجی کی۔ ایک جنون ہے۔ کہ دبئی کا کچھ بھی عام اور اوسط درجے کا نا ہو۔
Dubai Never settle For anything less than first Place.
- The only one, or
- The Number one
دبئی کے اندر آپ کی گاڑی گندی نہیں رہ سکتی اگر آپ کی گاڑیگندی ہو گی۔ تو بلدیہ آپ خو جرمانہ کر دے گی۔ اور دبئی میں آپ اپنی گاڑی بھی کسی عام مزدور سے نہیں دھلوا سکتے۔ ہر پٹرول پمپ پہ، گاڑی دھلوانے کےخاص سٹیشن ہیں۔ آپ وہیں سے جدید طریقے سے گاڑی دھلوائیں گے۔ اگر آپ اپنےگھر کےباہر پائپ لگا کر اپنی ہی گاڑی دھوتے پکڑے گئے۔ تو بھی آپ کو جرمانہ ہو جائے گا۔
ریت کے اندر بھی پھول اگا دیے۔ دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا باغیچہ ( مریکل گارڈن) دبئی میں ہی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا فائیو سٹار ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ، دنیا کی سب سے بڑی سونے کی مارکیٹ دبئی میں ہی بنی ہے۔
شیخ محمد ایک بار ڈزنی لینڈ کے پاس گئے۔ اور کہا کہ امریکا سے بڑا ڈزنی لینڈ دبئی میں ہونا چاہیے۔ وہ متعصب تھا۔ امریکی غرور اور نخوت سے یہ برداشت نہیں ہوا۔ انکار کر دیا۔ شیخ محمد نے ڈزنی لینڈ سے ڈھائی گنا بڑا دبئی لینڈ بنوا دیا۔ جس میں ہر روز دو لاکھ لوگ آتے ہیں۔ یاد کریں اوپر والی بات۔
The number one or The only one.
شیخ محمد کی ایک خاص بات یہ ہے۔ کہ وہ بادشاہوں والی نخوت اور پروٹوکول سے بھی فاصلہ رکھتے ہیں۔ عام عادمی سے جڑ کر رہتے ہیں۔ کئی بار ان کو آپ دبئی کی سڑکوں پی عام عادمی کی طرح سگنل پہ کھڑے انتطار کرتے بھی دیکھیں گے۔
کہا جاتا ہے کہ 2030 تک دبئی میں 25 فیصد عمارتیں 3ڈی پرنٹنگ سے بنیں گی۔ دبئی روڈ اینڈ ٹریفک اتھارٹی نے اناؤنس کر دیا ہے۔ کہ اب ہم ایک پیسنجر ڈرون بنانے والے ہیں۔ سور بیٹھے گی۔ اور ڈرون خود منزل تک پہنچائے گا۔ شاید اس سے پہلے آپ نے سائنس فنکشن فلموں میں ہی دیکھا ہو گا۔ اڑتی ہوئی کاریں، ٹیکسیاں۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے۔
The Ordinary people, They save money to Party. But the Extra Ordinary people, they save money to build great Empires.
Dubai 10X Project
انہوں نے دبئی 10 ایکس پروجیکٹ لانچ کر دیا۔ یہ منصوبہ اصل میں کیا ہے؟ ہر چیز کو 10 گنا بڑا کر دیا جائے۔ 10 گنا تیز کر دیا جائے۔ 10 گنا ٹائم بچا لیا جائے۔ یہ دبئی کنال پروجیکٹ بھی شروع کر رہے ہیں۔ دبئی کینال پروجیکٹ میں ٹرانسپورٹیشن کے طریقے کو بدل دیں گے۔ کشتیاں استعمال ہوں گی۔ اسی کینال کے اندر دو سو شاندار گھر بنا کر بیچے جائیں گے۔ تیرتے ہوئے ریستوران ہوں گے۔ مرینہ بیچ ہوں گے۔
ابوظہبی، سعودیہ اور بہت سی خلیجی ریاستیں تیل نکال کر بیچ رہی ہیں۔ اور کھا رہی ہیں۔ تیل کی قیمت گرتی ہے۔ ان کا خسارہ بڑھنے لگتا ہے اور پریشانی بڑھنے لگتی ہے۔ جبکہ دبئی کے پاس ان سب سے تھوڑی مقدار میں تیل ہے۔ لیکن ان کا لیڈر ریسورسز پہ نہیں، ریسورس فل نس ہونے پہ یقین رکھتا ہے۔
ویژنری لیڈر کی نشانی ہوتی ہے۔ کہ وہ دور تک کی سوچتا ہے۔ شیخ محمد کا اگلا بڑا منصوبہ ایک ہائپر لوپ بنانے کا ہے۔ بھلا یہ کیا چیز ہے؟ اسے آپ میٹرو ٹرین سے مشابہ سمجھ لیں۔ لیکن یہ اس سے کہیں زیادہ جدید ہو گی۔ ایک ٹیوب میں دبئی سے ابوظہبی تک، 10 ہزار مسافر 12 منٹ میں سفر کر سکیں گے۔ جو کہ عام طور پہ تیزرفتار کار میں ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے۔
ان کا ارادہ یہ بھی ہے۔ کہ دبئی میں 25 فیصد گاڑیاں 2025 تک بغیر ڈرائیور کے چلیں۔ مطلب کے آٹو ڈرائیو۔ دبئی اس وقت سب سے زیادہ الیکٹرک کاریں برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ تا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جائے۔
Policing Without Police
دبئی میں سمارٹ پولیس سٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔ جہاں پہ پورا سسٹم آٹومیٹک ہو گا۔ آپ پولیس سٹیشن جائیں گے۔ تو آپ کو وہاں دفتری کاروائی کیلئے کوئی پولیس والا نہیں ملے گا۔ آپ نے کوئی کمپلین داخل کرانی ہے۔ کسی ایکسیڈنٹ کا ریکارڈ چیک کرنا ہے۔ چالان جمع کروانا ہے۔ سب کام آٹومیٹک ہو گا۔ ٹریفک کیمرے اور سپیڈ راڈار تو پہلے سے ہی آٹومیٹک لگ چکے۔ کوئی پولیس والا پیڑ کے پیچھے چھپ کر نہیں کھڑا ہوتا۔ آپ اوور سپیڈنگ کرتے جاؤ. آٹومیٹک کیمرے آپ کا چالان کاٹتے جاتے ہیں۔
ہر چیز آٹومیٹک ہونے کا سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہوا کہ، کرپشن اور رشوت کا چانس پی ختم۔ نہ پولیس والے سے بحث و مباحثہ، تکرار۔ نہ لین دین کر کے جرم سے معافی کے کوئی چانس۔
ٹائم کی بچت، لیبر فورس کی بچت،
جو بچے کھچے پولیس والے کام کر رہے ہیں۔ ان کو جدید ترین، تیز ترین اور مہنگی ترین گاڑیاں دی ہیں۔ دبئی کی پولیس دنیا کی امیرترین پولیس ہے۔
کچی مٹی کی اندر ایسی ہزاروں فٹ اونچی بلڈنگ کھڑی کرنا کوئی عام بات نہیں۔ بنیاد پہ زمین کچی ہو تو 3یا 4 منزلہ بلڈنگ بھی بیٹھ جاتی ہے۔ دبئی میں تو ساری کی ساری ریت ہے۔ پھر یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک 1200 میٹر بلند عمارت کھڑی کر دی؟ ۔
یہ دنیا کے سب سے ماہر کنسلٹنٹ کو لاتے ہیں۔ ان کو کوئی چیز اچھی نہیں چاہیے۔ بہترین اور بےمثال چاہیے۔
دبئی کے ایسٹرن رینج کی جو پہاڑیاں تھیں۔ یہ ان کو لے کر وہاں پہ گئے۔ وہاں دو پہاڑیوں کے درمیان " وی شیپ" بنی دیکھی۔ ان کو دیکھ کر شیخ نے کہا یہ وی کی شکل کیسے بنی ؟ ضرور یہاں کبھی پانی بہتا رہا ہو گا۔ کیونکہ پانی ہی ایک پہاڑ کو کاٹ کر وادی کی شکل دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے یہاں زیر زمین کہیں نہ کہیں پانی اب بھی موجود ہو گا۔
برج خلیفہ، برج العرب جیسی سکائی سکریپر بلڈنگز کو اپنی بنیاد پہ کھڑے رہنے کیلئے بہت زیادہ مقدار میں پانی چاہئے۔ تو اس صحرا میں اتنا پانی کہاں سے لایا گیا؟ سمندر کا پانی تو استعمال نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ وہ اتنا کھارا ہے کہ سیمنٹ، سٹیل سب کو کھا جائے گا۔
انہوں نے اسی پہاڑی علاقے کا جیالوجیکل سروے کروایا۔ اور پتہ لگایا کہ یہاں 2 ملین سال پہلے پانی بہا کرتا تھا۔ انہوں نے وہی ڈرلنگ کروائی اور کئی ہزار میٹر گہرائی میں جا کر زیرزمین بہتی پانی کی ندی تلاش کروا لی۔ انہوں نے وہاں ہی واٹر مینیجمنٹ کا ایسا پروجیکٹ لگایا۔ کہ زیرزمین پانی کھینچ کر دنیا کی سب سے بڑی بلڈنگ کو پانی پہنچانے کا انتظام ہو گیا۔
Least Conservative City.
متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں کے اندر ، دبئی سب سے کم کنزرویٹو ہے۔ دنیا کی 119 سے زائد نیشنیلٹی کے لوگ دبئی میں رہتے ہیں۔ دبئی کے اپنے شہری تو 18 فیصد سے بھی کم ہیں۔
اس موضوع پہ ابھی بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ پڑھتے ہوئے اور میں لکھتے ہوئے تھک گیا۔ اس سے آگے کسی اور پوسٹ میں لکھیں گے۔ پوسٹ پسند آئی ہو تو نیچے گھنٹی کے نشان سے سبسکرائیب کر لیں۔ تا کہ مزید پوسٹس کا نوٹیفکیشن آپ کو ملتا رہے۔ شکریہ۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon